• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ کی متبادل ’بیپ‘ ایپ تیار

سرکاری ملازمین کیلئے واٹس ایپ کی متبادل ’بیپ‘ ایپ تیار

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سرکاری ملازمین کے لیے واٹس ایپ کی متبادل بیپ ایپلیکیشن تیار کر لی۔

ایپ سے متعلق وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بتایا ہے کہ پاکستان میں اگلے چند ہفتوں کے بعد ہم بیپ ایپلیکیشن لانچ کرنے جارہے ہیں۔ یہ ایپ تمام سرکاری ملازمین کے لیے ہو گی۔

سید امین الحق نے بتایا کہ اس ایپ کی دیکھ بھال این ٹی سی کریں گی، اس لیے یہ محفوظ ہو گی، یہ ایپ بن چکی ہے ٹرائل پر ہے، چند ہفتوں میں لانچ کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اس ایپ میں صرف ٹیکسٹ میسج کی سہولت ہو گی۔ دوسرے مرحلے میں وائس اور ویڈیو کال کی سہولت بھی موجود ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ایپ کو ابتدائی سٹیج میں صرف وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے لانچ کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری ملازمین کو خط لکھ کر واٹس ایپ استعمال کرنے سے منع کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply