وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھیس بدل کر خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں حالات کا جائزہ لیتے رہے، انہوں نے ایک سرکاری دفتر کا دورہ کیا جہاں آنے والے سائلین سے ملے ، وزیراعلیٰ محمود خان نے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کے کاموں کو بھی مانیٹر کیا گیا کہ شہریوں کے ساتھ افسران اور اہلکاروں کا رویہ کیسا ہے ، وزیراعلیٰ محمود خان عام شہری کی طرح لائن میں لگے اور حالات کا مکمل جائزہ لیتے رہے
وزیراعلی محمود خان نے پشاور کی لائسنس برانچ کا بھی دورہ کیا جہاں دورے کے دوران رشوت لیتے ہوئے ایک اہلکار کو پکڑ لیا، وزیراعلیٰ نے فوری ان اہلکاروں کو معطل کیا اور کاروائی کا بھی اعلان کیا،وزیراعلیٰ نے رشوت لینے والے اہلکاروں کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی بھی بنا دی جس کی سفارشات پر کاروائی ہو گی
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ رشوت اور کرپشن کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے، تمام محکموں میں شفافیت لانا چاہتے ہیں اگر کسی محکمے میں عوام کا کام نہیں ہوتا تو ایسے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گا، جو عوام کا کام کرے گا وہی دفتر بیٹھے گا
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں