• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • بھارتی عوام کشمیریوں کی طرح زمینی حالات کی قید میں ہیں۔۔گل بخشالوی

بھارتی عوام کشمیریوں کی طرح زمینی حالات کی قید میں ہیں۔۔گل بخشالوی

کابل کے ہوائی اڈوں پر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 170 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ کابل ایئرپورٹ پر سکیورٹی کی ناکامی کا ذمہ دار طالبان امریکی فوج کو قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہوائی اڈے کی سکیورٹی امریکی فوج کے ہاتھوں میں ہے۔حملے سے دولت اسلامیہ نے ایک تیر سے دو شکار کرنے کی کوشش کی اور یہ تاثر دیا کہ امریکہ اور طالبان دونوں حملوں کی پیشگی وارننگ کے باوجود ان کو روکنے کے اہل نہیں ہیں۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ سے افغان افراد کے انخلا ء کا سلسلہ ‘آخری لمحے’ تک جاری رکھے گا۔ دوسری جانب امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے افغانستان میں دولت اسلامیہ گروپ کے اس رکن کے خلاف فضائی حملہ کیا ہے جس نے ممکنہ طور پر کابل ایئر پورٹ پرحملے کی منصوبے بندی کی تھی۔ امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل حملے کا ماسٹر مائنڈ ننگر ہار پرڈرون حملے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہو گیا ہے۔

امریکہ نے نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو بھی مارا تھا، نائین الیون امریکہ اور اسرائیل کی افغانستان میں قتل عام کی سازش تھی اور آج کابل میں قتل عام کی یہ سازش امریکہ اور بھارت کی ہے اگر امریکہ کابل میں خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ کو حملے کے بعد مار سکتا ہے تو پہلے کیوں نہیں مارا، اپنے فوجیوں اور افغانیوں کے قتل عام سے قبل امریکہ ہی نے وارننگ جاری کی تھی، آج پھر دوسرے دہشت گرد حملے کی وارننگ دے رہا ہے ، ظاہر ہے امریکہ کسی بھی صورت افغانستان میں امن و استحکام نہیں چاہتا اور وہ اس کھیل میں پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی مودی سرکار کو استعمال کر رہا ہے ، بھارت بخوبی جانتا ہے کہ امریکہ مطلب کا یار ہے ۔ لیکن اس کے باوجود اگر پاکستان دشمنی میں وہ اسرائیل بن جانے کا خوب دیکھ رہا ہے تو یہ بھا رت کی غلط فہمی ہے اس لئے کہ اسرائیل کے گرد سعودی عرب اور اس کے حواری ہیں لیکن پاکستان، پاکستان ہے اگر بھارت پچھلے سبق بھول گیا ہے تو وہ پاکستان کے آرمی چیف کا آخری خطاب غور سے پڑھ لیں۔

کابل ائر پورٹ پر خود کش حملے کے بعد اقوامِ عالم خاص کر دنیائے اسلام کے شاہوں اور بادشاہوں کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ بھارت خطے میں دوسرا اسرائیل ہے افغانستان کی داخلی صورت ِ حال کی بربادی کے ذمہ دار موجودہ حکمران طالبان نہیں بلکہ مغربی اتحاد ی قوتوں کے زیرِ سایہ وہ ظالمان ہیں جن کے شانے پر بھارتی شیطان کا ہاتھ ہے بھارت میں گائے کا گوبر کھانے والے اور گائے کا پیشاب پینے والے اس خطے میں مذہبی اور علاقائی امن و استحکام کے دشمن ہیں بھارت کو افغان عوام کی خو بصورت زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں۔ افغانستان کی تعمیر وترقی کے لئے ا ربوں ڈالر خر چ کرنے  کا مقصد افغانیوں کے ذہن میں پاکستان کے خلاف زہر بھرنا ہے بھارت ہر اس طاقت کا ساتھ دے رہا ہے جو پاکستان کے مذہبی حسن کا دشمن ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد بھارت افغانستان میں افغانیوں کے ہاتھوں افغانیوں کے قتل ِ عام کے لئے اپنا گھناؤنا کردار ادا کر رہا ہے لیکن بھارت یہ جانتا ہے کہ بھارت میں بھارت سے محبت کر نے والے بھی موجود ہیں ،چاہے ان کا مذہب کوئی بھی ہو لیکن اپنے دیس کی بربادی  کہاں دیکھ سکتے ہیں وہ خاموش تو ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کا قومی ضمیر مرگیا ہے ۔ وہ بھی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی طرح وقتی طور پر زمینی حالات کی قید میں ہیں

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply