میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کابل میں داخل ہو گئے ہیں۔ مختلف میڈیا رپورٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان شہر میں داخل ہو چکے ہیں اور کسی قسم کی مزاحمت کی خبر نہیں ہے۔
طالبان ترجمان نے کہا ہے کہ ہم کسی قسم کی لڑائی نہیں چاہتے اور ہم نے اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ کابل کے دروازوں پہ رہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اشرف حکومت سے رابطے میں ہیں کہ ایک پرامن سرنڈر ہو سکے اور اقتدار طالبان کے حوالے کر دیا جائے۔
خبر ہے کہ اشرف غنی اس وقت امریکی اور اقوام متحدہ کے احکام کے ساتھ ہنگامی میٹنگ کر رہے ہیں تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں