• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور سیشن کورٹ میں ذاتی رنجش پر وکیل کی فائرنگ،2وکلاء جاں بحق

لاہور سیشن کورٹ میں ذاتی رنجش پر وکیل کی فائرنگ،2وکلاء جاں بحق

منگل کو لاہور کی سیشن کورٹ عدالت میں 2وکلاء میں لڑائی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مخالفین وکیل کاشف راجپوت اور رانا ندیم آمنے سامنے آئے۔

کاشف راجپوت نے مشتعل ہوکر رانا ندیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رانا ندیم موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ اس کا ساتھی وکیل اویس اعوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

پولیس نے موقع پرملزم کاشف راجپوت کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا ۔

رواں ماہ سیشن کورٹ میں پیش آنے والا فائرنگ کا داسرا واقعہ ہے، 2ہفتے قبل بھی فائرنگ کے واقعے میں 2افراد جاں بحْ ہوئے تھے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply