• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلااجازت مسجد الحرام آنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

بلااجازت مسجد الحرام آنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے بلااجازت مسجد الحرام آنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ حج تک مسجد الحرام اور اس کے آس پاس اجازت نامے کے بغیر آنے والوں پر دس ہزار سعودی ریال کا جرمانہ عائد ہو گا۔

منا، مذدلفہ اور عرافات آنے پر بھی پابندی ہو گی۔ دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ڈبل کر دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق جن افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگ چکی ہے انہیں مسجد نبوی اور مسجد حرام میں آنے کی اجازت ہو گی۔

کورونا وائرس وبا جب تک ختم نہیں ہوتی جرمانے کی سزا نافذ رہے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 173 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 13 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 785 ہوگئی ہے۔

اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 876 ہوگئی ہے۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 389 مریض صحیتاب ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

سعودی وزارت صحت نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 939 ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply