کورونا وائرس، نئی خطرناک قسم لیمبڈا کا انکشاف

لندن: دنیا میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم لیمبڈا کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیمبڈا ویرینٹ اصل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی نسبت کئی گنا زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی خطرناک قسم لیمبڈا دیگر قسموں ایلفا، ڈیلٹا اور گاما سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے اور یہ کورونا ویکسین کے خلاف بھی زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کورونا کی نئی خطرناک قسم لیمبڈا برطانیہ، چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکی ہے۔

گزشتہ 6 ماہ کے دوران برطانیہ میں وائرس لیمبڈا کے 6 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا کی ڈیلٹا قسم کو زیادہ خطرناک قرار دیا جا رہا تھا جو بھارت سے دیگر ممالک میں پھیلا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دنیا بھر میں کورونا وائرس اور اس سے چھٹکارے کے لیے ماہرین مختلف تجربات کر رہے ہیں تاہم ہر کچھ عرصے ماہ کورونا کی ایک نئی قسم سامنے آ جاتی ہے اور دنیا بھر میں لوگوں کو تیزی سے کورونا ویکسینز لگائی جا رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply