• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فرانسیسی صدر سے معصوم طالبعلم کاسوال،آپ! تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟

فرانسیسی صدر سے معصوم طالبعلم کاسوال،آپ! تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟

پیرس: فرانس کے ایک بچے نے صدر سے معصومانہ سوال کیا تو وہ میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بن گیا حالانکہ اسکول کے ننھے طالبعلم نے فرانس کے صدر کی صرف مزاج پرسی کی تھی۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے بچے نے نہایت معصومانہ لہجے میں پوچھا تھا کہ جناب صدر! ایک شہری سے تھپڑ کھانے کے بعد اب آپ کے مزاج کیسے ہیں؟

فرانس کے صدر عمانویل میکروں سے صوبہ لاسوم کے دورے کے دوران ایک چھوٹے بچے نے حیران کن سول پوچھ کر انہیں شرمندہ کردیا جس کی وجہ سے وہ سوال میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بن گیا ہے۔

فرانسیسی اخبر لی گیگارو کے مطابق صدر میکروں جب ایک قصبے میں واقع اسکول کا دورہ کررہے تھے تو ایک طالبعلم نے ٹیلی ویژن کیمرے کے سامنے بات کرنے کی اجازت طلب کی اور پھر نہایت معصومانہ انداز میں پوچھا کہ آپ! تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں۔

فرانس کے جنوب مشرق میں تائین ہرمیٹیج میونسپلٹی کے دورے کے دوران ایک شخص نے صدر میکروں کو تھپڑ مار دیا تھا۔

اخبار کے مطابق صدر میکروں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اوہ! ٹھیک ہوں لیکن وہ تفریح نہیں تھی اور اچھی بات بھی نہیں تھی۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق اس کے بعد صدر میکروں نے اس بچے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اس طرح تھپڑ مارنا کبھی اچھا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ اسکول کے صحن میں بھی یہ اچھا عمل نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فرانس کے صدر نے معصوم طالبعلم سے کہا کہ جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply