فیس بک: گروپ و پیج ایڈمنز کو اضافی اختیارات مل گئے

سان فرانسسکو: فیس بک نے غیر ضروری تبصروں کی روک تھام کے لیے گروپ اور پیج ایڈمنز کو اضافی اختیارات دے دیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے آن لائن کمیونٹیز کو کنٹرول کرنے کے لیے نیا ایڈمن ٹول متعارف کرا دیا ہے جس کے بعد پیج یا گروپ کے ایڈمنز پہلے سے زیادہ خود مختار ہوجائیں گے۔

ویب سائٹ کے مطابق فیس بک گروپ یا پیج کے ایڈمن کو اختیار مل گیا ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ممبر پر پابندی عائد کرسکے گا۔ ایڈمن کو یہ اختیار بھی مل گیا ہے کہ وہ صارفین کے تبصروں و پوسٹوں پر پابندی لگا سکے گا۔

گروپ ایڈمن ایسے تبصروں اور پوسٹ پر بھی پابندی عائد کر سکے گا جنہیں وہ اپنے گروپ میں ظاہر نہیں ہونے دینا چاہتا جب کہ اس ٹول کے بعد ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی پوسٹ میں ترمیم کر کے اسے دوبارہ شیئر کرے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ویب سائٹ کے مطابق اس ضمن میں گروپ ایڈمن کو قواعد و ضوابط تشکیل دینا ہوں گے۔ ایڈمن کو یہ بھی اختیار ہوگا کہ وہ گروپ میں کمنٹس یا بات چیت کرنے والے صارفین کی تعداد مقرر کردے اور کسی بھی پوسٹ پر صارف کے تبصرے کی تعداد کو بھی مقرر کر سکے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply