اس سال 10 لاکھ مقامی اور غیر ملکی افراد حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال دس لاکھ مقامی اور غیر ملکی افراد حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے۔
حج کا فریضہ ادا کرنے والوں کی عمر کی حد 65 برس مقرر کی گئی ہے۔سعودی وزارت صحت کی منظور شدہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہو گی۔
Advertisements

حج کی سعادت حاصل کرنے لیے سعودی عرب پہنچنے والوں کے لیے 72 گھنٹے قبل پی سی آر رپورٹ کا منفی آنا لازمی ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں