• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ کاسیلاب سے متاثرہ اضلاع کے 500 طلباء کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان

امریکہ کاسیلاب سے متاثرہ اضلاع کے 500 طلباء کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان

امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے مزید 500 طلباء کے لیے وظائف کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس کے مطابق مزید 500 طلباء کے لیے وظائف کا اعلان پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا۔نیڈ پرائس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈبلوم نے اعلان اسلام آباد میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہائر ایجوکیشن کی تقریب میں کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وظائف سے مالی کمزور طلباء کی پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں حصول تعلیم میں مدد ہو سکے گی۔نیڈ پرائس کے مطابق سکالر شپ پروگرام کے تحت امریکا ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے 6 ہزار سے زائد وظائف دے چکا ہے، 60 فیصد سکالر شپس خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دی گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply