• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دوں گی اداکارہ میرا

پاکستان کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دوں گی اداکارہ میرا

لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میراکا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے ساتھ ملک کر قبضہ مافیا کے خلاف لڑیں گی-

لاہور پریس کلب میں اداکارہ میرا نے والدہ اور بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،جس میں انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا نے کروڑوں کی پراپرٹی ہتھیانے کے لیے میری والدہ کو قتل کرنے کی کوشش کی پولیس کی برقت کارروائی سے میری ماں کی جان بچ گئی۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں کی پراپرٹی پر قبضہ ہونے والا تھا، جسے پولیس نے ناکام بنایا اگر پولیس بروقت کارروائی نہ کرتی تو ان کی ماں کو قتل کردیا جاتا۔

پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ نے زاروقطار روتے ہوئے کہا کہ پانچ ایف آئی آر درج ہونےکے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، وزیر داخلہ شیخ رشید سے درخواست ہے کہ ملزم شاہد محمود کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور میرے گھر والوں کو تحفظ دیا جائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ’میرا‘ ہیں اس لئے ان کی پراپرٹی پر قبضہ نہیں ہوسکا، لیکن اب وہ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ مل پاکستان میں موجود قبضہ مافیا کے خلاف لڑیں گی اب میں پاکستان کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دوں گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ میرا کے بھائی نے والدہ شفقت زہراپر حملے اورغالب مارکیٹ میں پلازے پر قبضہ کی کوشش کرنے والے ملزمان کيخلاف تھانے میںمقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد اداکارہ میرا نے سی سی پی او لاہور سے ملاقات کی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا-

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply