ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم شکل قلفی فروش کی ویڈیو وائرل ہوگئی

ساہیوال: پاکستان کا ایک قلفی فروخت کرنے والا ان دنوں سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ ایک طرف اس کا خوبصورت آواز میں گا کر قلفی فروخت کرنا ہے اور دوسری طرف سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا ہم شکل ہونا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اس آدمی کا نام محمد اعظم ہے جس کی عمر چالیس کی دہائی میں ہے۔ محمد اعظم البینیزم کی بیماری کا شکار ہے۔

یہ ایک جینیاتی بیماری ہے جس کی وجہ سے انسان کی جلد اور بالوں وغیرہ کا قدرتی رنگ نہیں ہوتا اور وہ سفید ہوتے ہیں۔ اس سفید رنگت اور بالوں کے ساتھ اس کی شکل بھی کسی حد تک ڈونلڈٹرمپ سے مشابہت رکھتی ہے۔عبدالرحمن نامی ایک ٹوئٹر صارف نے محمد اعظم کی ویڈیو بنا کر پوسٹ کی ہے اور لکھا کہ ”ڈونلڈٹرمپ پاکستان کی سڑکوں پر قلفیاں بیچ رہا ہے۔“اکثر سوشل میڈیا صارفین بھی محمد اعظم کی ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ مشابہت پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور اس کے قلفی بیچنے کے انداز کی تعریف کررہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان اپوزیشن میں رہتے ہوئے اکثرایسے بیانات دیتے آئے ہیں کہ سبز پاسپورٹ کی عزت بنائیں گے اور وہ وقت آئے گا جب غیرملکی شہری نوکریوں کے لیے پاکستان آیا کریں گے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply