• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عمر ایوب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر توانائی عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ بحران شدید ہوتا جا رہا ہے جبکہ وزیراعظم نے 48 گھنٹے میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب وزیر اعظم اور وزیر توانائی کہہ رہے ہیں جولائی میں بھی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان روس سے تیل لے رہا تھا اور پی ٹی آئی حکومت نے 80 فیصد فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ختم کر دی تھی جبکہ سحر و افطار میں 99 فیصد ملک میں بلا تعطل بجلی فراہم کی گئی۔

عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں 7 سے 8 ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے اور اگست تک بجلی کا فی یونٹ 45 روپے کا ہوجائے گا۔ غریب کا جینا محال ہوتا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ اوگرا نے گیس کی قیمت 400 فیصد بڑھانے کی سفارش کی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بھی 320 روپے لیٹر ہوجائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply