جاپان میں موٹے افراد کرائے پر دستیاب

اب بڑے سائز کے ماڈلز آن لائن دستیاب ہوں گے، جاپان میں منفرد آن لائن سروس کا آغازکیا گیا ہے، جہاں سے موٹے اور بھاری بھرکم افراد کو 18 ڈالر فی گھنٹے پر کرائے پر لیا جاسکے گا۔

جاپان میں مختلف لوگوں کو کرائے پر لیے جانے کا رجحان ہے، جس میں دوست اور درمیانی عمر کے افراد کو کمپنی دینے والت افراد کی فہرست شامل ہے۔ لیکن اب اس فہرست میں ایک اور آپشن کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔

ڈیبوکاری نامی اس سروس کو ’’مسٹر بلس‘‘ نے شروع کیا ہے جو اس سے پہلے موٹے لوگوں کےلیے ’’کیوزیلا‘‘ کے نام سے فیشن برانڈ بھی لانچ کرچکے ہیں۔


مسٹر بلس نے 2017 میں موٹے افراد کےلیے ٹیلنٹ ایجنسی بھی شروع کی تھی جس میں اب تک 45 افراد شامل ہو چکے ہیں۔

مگر اس منفرد آن لائن سروس کا حصہ بننے کے لیے جاپانی شہری ہونے کے ساتھ کم از کم 100 کلوگرام وزنی ہونا بھی شرط ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جو لوگ بھی ڈیبوکاری سروس میں کام کریں گے، معاوضے کی پوری رقم ان ہی کو ملے گی جبکہ کمپنی صرف کلائنٹ سے فیس وصول کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply