• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ممتاز ڈرامہ نویس و شاعر پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز کا انتقال ہو گیا

ممتاز ڈرامہ نویس و شاعر پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز کا انتقال ہو گیا

لاہور: ممتاز ڈرامہ نویس، قلمکار، شاعر اور استاد پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز انتقال کرگئے ہیں۔ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔ مرحوم گزشتہ دو ماہ سے علیل تھے۔

ہم نیوز کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز کا شمار اسپیشل افراد میں ہوتا تھا۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی کے لیے گیسٹ ہاؤس اور راہیں سمیت بے شمار ڈرامے لکھے۔ انہیں اس پر متعدد ایوارڈز بھی ملے۔

مرحوم کے معروف ڈراموں میں بسیرا، گیسٹ ہاؤس، فیصلہ، نو بہار، آنکھ اوجل، زہر باد، آدھے چہرے، بدلتے راستے، کوئی تو ہو اور معصوم پرندے شامل ہیں۔

ڈاکٹر طارق عزیز کے لکھے ہوئے لانگ پلے ڈراموں میں پتلیاں، جنون ، جگنو، پنجرہ اور مداوا قابل ذکر ہیں۔

ڈاکٹر طارق عزیز نہ صرف گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ کے وائس پرنسپل رہے بلکہ وہ ایف سی کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دیتے رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مرحوم پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز نے اردو لینگوئج اینڈ لیٹریچر میں پی ایچ ڈی کی تھی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply