تم تو سیدھے بچپن سے بوڑھے ہو گئے آنندؔ۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

اپنی ساٹھویں سالگرہ(1977) کے دن تحریر کردہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سن تو، ستیہ پال آنند
وید، شاستر، گیتا
عمر کی اکائیوں کو
آشرم سمجھتے ہیں
چار آشرم، جیسے
زندگی کے عرصے میں
وقت کے پڑاؤ ہیں

عازم ِ سفر ہونا
شرط ہے مگر پھر بھی
ایک پر پہنچ کر ہی
دوسرے کو جانے کا
راستہ نکلتا ہے

سن تو ستیہ پال آنند
تیرے جیسے لوگوں کا
حزنیہ فقط یہ ہے
زندگی کو بچپن کی
کھیل کو لڑکپن کی
عشق کو جوانی کی
آنکھ سے نہیں دیکھا

Advertisements
julia rana solicitors

تم تو سیدھے بچپن سے
بوڑھے ہو گئے آنندؔ!

Facebook Comments

ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply