دُور ہوں اہلِ کشمیر کے سارےغم ۔۔انیس ندیم

دُور ہوں اہلِ کشمیر کے سارےغم
ملتجی ہم خدا سے دعاگو ہیں ہم
ختم ہو یہ کٹھن دورِ ظلم و ستم
دُور ہوں اہلِ کشمیر کے سارےغم

آج مسلوب ہیں ساری آزادیاں
کتنے مجبور ہیں تیرے پیرو جواں
ہے کٹھن وقت یہ دورِ رنج و الم
دُور ہوں اہلِ کشمیر کے سارے غم

اے مہکتے گلوں کی حسیں سرزمیں
عافیت سے رہیں تیرے سارے مکیں
تُجھ پہ برسے ہمیشہ خدا کا کرم
دُور ہوں اہلِ کشمیر کے سارےغم

کر رہے ہو لہو سے رقم داستاں
تم پہ ہوگا خدا ایک دن مہر باں
عون و نصرت کے وارث رہودم بہ دم
دور ہوں اہل کشمیر کے سارےغم

Advertisements
julia rana solicitors london

سب اسیروں شہیدوں کی قربانیاں
بخدا جائیں گی کیسے یہ رائیگاں
یونہی چلتے رہو تم قدم بہ قدم
دُور ہوں اہلِ کشمیر کے سارےغم!

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply