انسانم آرزوست مصنف ڈاکٹر محمد امین/مرتب سخاوت حسین(مجلس7)

عصر کا وقت تھا ۔مسافر بولا۔
ابوالحسن میں چین گیا تھا۔وہاں کنفیوشس سے ملا۔جدا ہوتے، میں نے کنفیوشس سے کہا، کوئی نصیحت کریں۔جس پر میں عمل کروں۔کنفیوشس نے کہا۔حفظ مراتب کا خیال رکھو۔یہی فرائض کا تعین ہے۔دوسروں کے لئے وہی پسند کرو۔جو اپنے لئے پسند کرتے ہو۔
ابوالحسن، مجھے اس کی باتیں اچھی لگیں۔
مسافر، اخلاقی فساد کا یہی سبب ہے۔لوگوں میں حفظ مراتب نہیں رہا۔اس لئے وہ اپنے فرائض بھول گئے۔اور دہرے معیار بن گئے۔اپنے لئے اور دوسروں کے لئے اور۔ہم دوسرے کو حقیر سمجھتے ہیں۔ دوسرے کو حقیر جاننا انسانیت کی تذلیل ہے۔یہاں انسان کا انسان سے رشتہ ٹوٹتا ہے۔مسافر یہ ظلم کی ابتداء ہے کہ انسان حقیر شے بن جاتا ہے۔
یہاں مجلس برخاست ہوئی

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply