شناخت

میں: مِنٹو تم آج کل بہت پریشان پریشان سے رہتے ہو پڑھائی میں بھی دھیان نہیں رہتا تمھارا۔
مِنٹو: جی صاحب کچھ دنوں سے پریشان ہوں۔
میں: کس بات کی پریشانی ہے تمھیں
مِنٹو: صاحب مجھے کالج میں داخلہ نہیں مل رہا!
میں: کیوں! نمبر کم لائے ہو نتائج میں؟
مِنٹو: نہیں صاحب، نمبر تو اچھے ہی آئے ہیں۔
میں: پھر کیوں نہیں مل رہا داخلہ؟
مِنٹو: صاحب میرے پاس شناختی کارڈ نہیں اس لئے۔
میں: تو کل جا کر اپنا شناختی کارڈ بنوا لو نادرا سے۔
مِنٹو: صاحب گیا تھا نادرا اپنا شناختی کارڈ بنوانے۔
میں: پھر کیا ہوا، بن گیا شناختی کارڈ؟
مِنٹو: نہیں صاحب، اب نادرا والے بنگالیوں کا شناختی کارڈ نہیں بناتے۔
میں: کیوں؟
مِنٹو: ؟؟

Facebook Comments

شاہد شاہ
سو لفظی کہانیاں اور مکالمہ لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply