شکست خوردہ اسلام

اس بات کو سمجھنےمیں تھوڑا وقت لگ گیا کہ ….!!!
۔
۔ سورج کو اپنی روشنی کی پہچان کی ضرورت نہیں ہوتی ۔۔ وہ خالق جب بھی خالق تھا جب مخلوق نہ تھی ۔۔۔ خدائے بزرگ و برتر کے سارے رموز و عبادات صرف اور صرف انسانی معاشرت کے خدوخال کو انسانوں کے لئے ہی باعثِ منفقت بنانے کےلئے نازل کئے گئے ۔۔
قصہ یہ ہے کہ انتقام بھی کوئی چیز ہوتی ہے ۔۔ صدیوں کی بادشاہت جب خاک و خستر ہو گی ،،، نام نہاد شہنشایت جب فقرا کی قطار میں غرق ہو گی تو پھر طیش تو آئے گا ۔۔ غصہ تو کھڑا ہو کر سٹپٹائے گا ۔۔۔
پھر بدلے میں کیا ہو گا ؟؟؟
۔
وہی جو چودہ سو سال سے چلتا آ رہا ہے ۔۔۔ سب شعار عبادات جو انسان کی عملی زندگی کے لئے باعث رحمت تھے عرش کی ان دیکھی چادر پر بچھا دیئے گئے ،، جس نے زمین پر نتائج دینے تھے اُسے آخرت کی جھولی میں ڈال دیا گیا ۔۔۔۔ اور یوں روم و ایران کی سیاسی شکست کی بھیانک خلفشار تلے ۔۔۔!!!!
۔
۔
◀ فلاح بخشش میں بدل گئی
◀ نیکی محض ثواب کے لالچ میں تبدیل ہو گئی
◀ صلہ رحمی خیرات کی نظر ہو گئی
◀ جنت کےلئے زمین دوزخ ہو گئی
◀ غلبہ کی طاقت مصلحت کے سپرد ہو گئی
۔
۔
انتقام تو پھر انتقام ہے ۔۔ طاقت سے نہ لیا تو ریشہ دیوانیوں کے طفیل ہی سہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
ازقلم : سید شاکرحسین رضوی

Facebook Comments

شاکرجی
میری سوچ مختلف ہو سکتی ہے ۔۔ میری کاوش غیر سنجیدہ نہیں ۔۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply