سو لفظ: یومِ پدر

مئی کے شروع میں میری بیوی نے بار بار پوچھا:
اتوار کب ہے؟
کیونکہ اسے مئی کے دوسرے اتوار کو ’’یوم ماں‘‘ منانا تھا۔
انگلیوں پر دن گنتے گنتے یوم ماں آن پہنچا!
اس نے وٹس ایپ پر موصولہ نغمات اور پیغامات لگائے۔
موبائل بچوں کے ہاتھ میں دیا تا کہ ان کے دل میں ماں کی محبت ابھرے۔
پاکستان انڈیا کا فائنل دیکھتے ہوئے میں نے ایک وٹس ایپ سٹیٹس پڑھا۔
Happy Father’s Day!
بیگم کو بتایا: آج فاردز ڈے ہے۔
اس نے کہا: اچھا اور پھر وہ عید کے کپڑے سینےمیں اور میں میچ میں مگن ہو گیا!

Avatar
ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *