نظم ۔۔۔شاہد محمود

اللہ کریم کا رنگ اپنائیں گے
دوسروں کے کام آئیں گے

کرونا ہو یا کوئی بھی ڈرونا
ایک دوسرے کا ساتھ نبھائیں گے

بھوکا کوئی نہیں سوئے گا، بچہ کوئی نہیں روئے گا
راشن پانی، علاج معالجہ سب تک پہنچائیں گے

میڈیکل سٹاف ہسپتالوں کا، بچے اس پاک دھرتی کے
دعا و یقین ہے ہم ان کو حفاظتی لباس دے پائیں گے

ڈاکٹر ہمارے ہی بچے ہیں، نرسیں بیٹیاں ہماری ہیں
تنہا نہ ان کو چھوڑیں گے، آواز ان کی بن جائیں گے

تاجر، پولیس، فوجی، عوام سب ایک ہی دھرتی ماں کے ہیں
ایک دوجے کی محبت، ایثار، خدمت سے اپنا پن دکھائیں گے

Advertisements
julia rana solicitors

شاہد کو ہے یقین، اللہ کریم کی رحمت سے، شفقت و محبت سے
ان شاء اللہ  دنیا سے، بیماری و بھوک کے سب بادل چھٹ جائیں گے

Facebook Comments

شاہد محمود
میرج اینڈ لیگل کنسلٹنٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply