• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان اور ہندوستان میں کورونا سے 18 ہلاک، ہزاروں متاثر

پاکستان اور ہندوستان میں کورونا سے 18 ہلاک، ہزاروں متاثر

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 990 ہوگئی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں ایک مریض کی موت کے بعد مجموعی طور پر 7 مریض جاں بحق اور 18 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق مزید 80 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 990 ہوگئی ہے۔

ادھر ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ میں وزارت داخلہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے پورے ملک میں آج نصف رات سے آئندہ 21 دنوں کے لئے لاک ڈاون کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے سنگین خطرے کے تئیں لوگوں کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون پر سختی سے عمل کریں اور کچھ دنوں تک گھر سے باہر نکلنا بھول جائیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب ہندوستان میں کورونا وائرس سےہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ 11ویں موت تامل ناڈو میں ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا کی تعداد 523 ہوگئی ہےجبکہ اسپتال سے 44 افراد صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply