آئیے اگلی کانفرنس کریں

آئیے اگلی کانفرنس کریں
منصور مانی

Advertisements
julia rana solicitors

اچھا مکالمہ ہوا، کئی لوگ ایک دوسرے سے آشنا ہوئے، کچھ کمپنیوں کی مشہوری ہو گئی اور بہت سے لوگوں کی۔ کوئی بھی تقریب ہوتی ہے تو اس کے پیچھے لوگ ہوتے ہیں لوگ ہی کسی بھی تقریب کو کامیاب یا ناکامیاب بناتے ہیں مکالمہ انعام کا خواب ہے جو تعبیر پا چکا ہے ، اب اس کی تعمیر اس تعبیر کو مکمل کر سکتی ہے، تعمیر کریں ، غیر ضروری مباحث میں اُلجھے بغیر، لوگوں سے اختلاف کیے بغیر محبت اور برداشت کے ساتھ، درگزر کے ساتھ۔۔ جو لوگ اپنی ایک عمر درس و تدریس میں لگا چکے ہیں ان سے اختلاف کے باجود احترام کا رشتہ قائم رکھیں، کسی بھی ایک مسلئہ کو بنیاد بنا کر تعلق ختم نہ کریں۔ مکالمہ کراچی کس طرح ہوئی کس نے کی اب یہ چیز ثانوی ہے اور غیر ضروری ہے، مکالمہ میں کیا ہوا کیسے ہوا اس چیز کو نوٹ کریں اگر سمجھتے ہیں کہ جو کچھ کیا اس میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش ہے تو اس کے لیے سوچیں، مکالمہ میں کس نے بولا اور کیا بولا اس پر کئی لوگ لکھ چکے ہیں اس پر بھی لکھنا اب وقت کو ضائع کرنے والی بات ہے۔ کس کا نام آیا اور کس کا نام نہیں آیا یہ بات کم از کم میرے لیے اب معنی نہیں رکھتی ، نوجوان لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ اپنی توانائی مثبت انداز میں خرچ کریں اور مکالمے کے لیے لکھیں، مکالمہ کانفرنس پر نہیں ، جو چیز ہو جائے اس کا تذکرہ ایک وقت تک اچھا لگتا ہے اس کے بعد نہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اب آگے بڑھا جائے، کافی پکس وڈیو اپ لوڈ ہو چکی ہیں، جن سے یقیناً سب لوگ دل بھر کرمحظوظ ہو چکے ہیں۔۔۔ اب آگے بڑھیں۔۔۔۔۔اور اگلی مکالمہ کانفرینس کے لیے سوچیں!

Facebook Comments

منصور مانی
صحافی، کالم نگار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply