• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • تحریک انصاف حکومت کے لطیفے ۔ بغیر تیاری اور پرچہ کے بولنے کا نتیجہ ہیں۔۔ غیور شاہ ترمذی

تحریک انصاف حکومت کے لطیفے ۔ بغیر تیاری اور پرچہ کے بولنے کا نتیجہ ہیں۔۔ غیور شاہ ترمذی

جب سے پی ٹی آئی کی عمران خان حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے، زبان کی پھسلن اور جوش خطابت کے چکر میں لکھی ہوئی تقریروں کی بجائے زبانی اور بغیر   تیاری کے کی گئی تقریروں کی وجہ سے عوام میں سینکڑوں لطائف مقبول ہو چکے ہیں – یہ لطائف صرف عمران خان سے ہی منسوب نہیں ہیں بلکہ تحریک انصاف کے دیگر راہنماؤں پر بھی عوام کو تفریح فراہم کرنے کی کوشش کے واقعات زبانِ زد عام ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے ارد گرد لوگ انہیں شاید کسی بھی موضوع پر مکمل بریفنگ نہیں دیتے یا شاید وزیر اعظم بذات خود سرکاری بیوروکریٹس کی لکھی بریفنگ کو نظر انداز کرکے ان غیر منتخب دوستوں، مشیروں سے تبادلہ خیالات کر کے جب فی البدیہ تقریر کرتے ہیں تو ایسے ایسے انکشافات فرماتے ہیں کہ سائینس، تاریخ، جغرافیہ، معیشت ، سیاسیات اور سما جیات کے ماہرین ان کے فرمودات سن کر ششدر رہ جاتے ہیں- اب تک وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جن ناممکن ایجادات اور انکشافات کا ظہور ہو چکا ہے، ان میں سے چند ایک حسب ذیل ہیں:-

1):- درخت رات کو آکسیجن دیتے ہیں۔ (باٹنی)
2):- چین میں  لائٹ کی سپیڈ سے تیز ٹرین چلتی ہے ۔ (فزکس)
3):- جاپان اور جرمنی ہمسایہ ممالک ہیں۔ (جغرافیہ)
4):- حضرت عیسٰی علیہ السلام کا تو تاریخ میں ذکر ہی نہیں ملتا – (ہسٹری)
5):- پلاٹ لاٹس (پلیٹ لٹس) نئی چیز سیکھ لی۔ (میڈیکل)
6):- کٹے، انڈے مرغیاں بیچنے سے معیشت چلتی ہے. (اکنامکس)
7):- بجلی ملائشیا سے درآمد پام آئل سے بنتی ہے۔ (الیکٹرکل انجینئرنگ)
8):- پانی کے لئے کھودے گئے کنوؤں سے گیس نکلتی ہے ، لوگ کنوئیں میں پائپ ڈال کر چولہے جلاتے ہیں ۔ (جیالوجی)
9):- پاکستان میں سال میں بارہ موسم ہوتے ہیں۔ (ماحولیات)
10):- گائے چھ نہیں بارہ کلو دودھ دے تو انقلاب آجائے (اکنامک پالیسی)

ان انکشافات کے علاوہ حکومت کی کارکردگی، منصوبہ بندی اور بیانات سے متعلق کئی لطائف بھی غربت، بے روزگاری اور ٹیکسوں کی ماری عوام کی تفریح کے لئے بہت مشہور ہو رہے ہیں- ذیل میں ان سے کچھ پیش خدمت ہیں، لطف اٹھائیں-

ایک پٹھان کا  سکول میں نیا ایڈمشن ہوا۔
ٹیچر: بتاؤ علامہ اقبال کون ہیں؟
پٹھان: ہم کو کیا پتا کون ہے۔ ہم آج ہی تو آیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ——————
یہ پلیٹ لیٹس کیا ہوتے ہیں۔ یہ بھی آج کوئی نئی چیز ہی سنی ہے۔ عمران خان
——————

ایک سردار نے دوسرے شہر سے اپنی ماں کو اپنی تصویر بھیجی جس میں وہ ایک گدھے پر سوار تھا اور تصویر پر ہاتھ سے لکھا ہوا تھا ‘ امی اُتے میں واں’۔ (اوپر والا میں ہوں)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ——————
بجلی پام آئل کی وجہ مہنگی ہوئی ہے۔
——————

چرسی بس میں چرس پی رہا تھا۔ پاس بیٹھے ایک بزرگ نے اپنے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا کہ ” توبہ، توبہ تم دوزخ کے راستے پر جا رہے ہو”-
چرسی: اوے گڈی روکو میں تے گجرات جانا سی (گاڑی روکو گاڑی، مجھے تو گجرات جانا تھا)-
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ——————
ملک میں ہر چیز درست سمت میں جا رہی ہے۔ عارف علوی
——————

سردار جی کافی دیر سے دفتر کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہے تھے۔ ایک کولیگ نے پوچھا کہ سردار جی, کن سوچوں میں گم ہیں۔
سردار جی بولے۔ یار میں کئی دنوں سے ایک بات نوٹ کر رہا ہوں۔
وہ کیا سردار جی۔ کولیگ نے پوچھا

ایہہ کہ جدوں وی پھاٹک بند ہوندا اے گَڈی ضرور آندی اے’ (یہ کہ جب بھی پھاٹک بند ہو تو ٹرین ضرورآتی ہے)- سردار جی نے پراسرار سے انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ—————–
مہنگائی کی وجہ سے غربت بڑھتی ہے۔ وزیراعظم
——————

مسجد میں ایک پٹھان خشوع و خضوع سے دعا مانگ رہا تھا یااللہ پانچ لاکھ روپے دے دو۔ ایک شخص اس کے برابر آکر بیٹھ گیا اور دعا مانگنے لگا یااللہ مجھے پانچ سو روپے دے دو۔
پٹھان نے جیب سے پانچ سو روپے نکال کے اس کے ہاتھ پر رکھے اور ناگواری سے بولا یہ لو اور جاؤ امارا ریٹ نہ خراب کرو-
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ——————
مخے نواز شریف سات ارب روپے کے ضمانتی بانڈ جمع کروائیں ۔۔۔۔سٹام پیپر 50 روپے صرف
——————-

پوتا۔ دادی اماں کیا ہم ہمیشہ پانچ ہی رہیں  گے آپ ، میں، امی، ابو اور بہن۔
دادی۔ کیوں بیٹا جب تیری شادی ہوجائے گی ہم چھ ہو جائیں گے۔
پوتا۔ جب بہن کی شادی ہوگی تو ہم پھر پانچ رہ جائیں گے-
دادی۔ جب تیرا بچہ ہو گا ہم پھر چھ ہو جائیں گے
پوتا۔ پھر آپ مر جائیں گی تو ہم دوبارہ پانچ رہ جائیں گے۔
دادی جوتی اتارتے ہوئے۔ لخ دی لعنت تیرے حساب تے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ——————-
کھیتوں میں مٹر پانچ روپے کلو مل رہا ہے اور منڈی میں سو روپے۔ فردوس عاشق اعوان۔
ٹماٹر کراچی کی سبزی منڈی میں صرف 17 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے- مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ
——————–

ایک پنجابی استاد کی لکھنؤ کے کسی مدرسے میں تعیناتی ہوگئی۔ ایک بار استاد جی درس وتدریس کے ساتھ حقہ نوشی میں مصروف تھے کہ چلم میں سے ایک چنگاری اڑ کر ان کی پگڑی پہ جا گری۔
ایک طالب علم نے یہ دیکھا تو استاد جی سے یوں مخاطب ہوا قبلہ استاد محترم ظل سبحانی جنت مکانی استادالاساتذہ صد ہزار تلامذہ، قبلہ یہ ہمیچ دان کَج مج زبان ایک عرض آپ کے گوشِ گزار کرنے کی جسارت چاہتا ہے کہ ایک شررِ ناہنجار حقہ شریف کی چلم مبارک سے بَر دوشِ ہوا پراز کرتا ہوا آپ کی دستارِ پُر پیچ پر براجمان ہو کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں محو ہے اگر حضور نے بر وقت اقدام۔

اتنے میں وہ چنگاری پگڑی میں سوراخ کرتی ہوئی استاد تک جا پہنچی تو اس نے بِلبلا کر پگؑڑی دور پھینک دی اور شاگرد کو یہ کہتا ہوا وضو خانے کی ٹونٹی کی طرف لپکا ‘
اوئے تیرے ادب و آداب دی ۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ———————-
خیبر پختونخوا  حکومت نے قریبی بیت الخلاء  تلاش کرنے کی ایپ بنا لی۔
———————–

ڈرائیور۔ گاڑی میں تیل ختم ہوگیا ہے یہ آگے نہیں جاسکتی
سردار۔ چنگا فیر پِشاں موڑ لے۔ (چلو پھر پیچھے موڑ لو)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ———————–
نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں25 ہزار ماہانہ سے کم آمدنی والوں کو گھر ملے گا جس کی ماہانہ قسط 67 ہزار روپے ہو گی۔
———————–

شیخ صاحب آفس سے گھر پہنچے تو بیوی اِٹھلا کر بولی آج ہماری شادی کی پہلی سالگرہ ہےمیرے لئے کیا گفٹ لائے ہیں۔
شیخ صاحب گلی میں کھڑی ایک نئ نکور ہنڈا سِوک کی طرف اشارہ کر کے بولے وہ گاڑی دیکھ رہی ہو نا
بیوی۔ ہائے اللہ! وہ سُرخ رنگ والی
شیخ صاحب بیوی کو بولے ہاں بالکل اُس کَلر کی لِپ اِسٹک لایا ہوں تمہارے لئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ———————
پیٹرول کی قیمت میں پچیس پیسے کی کمی
——————–،

پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کی عظیم الشان کمی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک دوست نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “جنابِ عمران خان صاحب یقین مانیں یہ معاشی بدحالی سے کشتہ قوم آپ کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور تاریخ میں بھی آپ کا نام ایک الگ صفحہ پر سنہری لفظوں سے لکھا جائے گا- 25 پیسے پیٹرول کی قیمت کرنا ایک نادر العقول کارنامہ ہے جو یقیناً آپ جیسا عوام دوست حکمران ہی سر انجام دے سکتا تھا آپ کے اس عوام دوست اقدام نے تمام فلاحی ریاستوں کے سربراہان کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں- دنیا بھر کے عوام آج ہمیں حسرت بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں کہ کیسی خوش قسمت قوم ہے جسے عمران خان جیسا سخی اور مہربان حکمران ملا ہے کہ حاتم طائی کی بجائے اب لوگ جناب کی مثالیں دیا کریں گے – نصابی کتب میں آپ کی بے نظیر سخاوت پہ کہانیاں ہوا کریں گی- بھئی واہ واہ، بلے بلے بلے تے بار بار بلے بلے بلے

Advertisements
julia rana solicitors

لطائف پر مبنی یہ سلسلہ جاری ہے اور اس میں دم بدم اضافوں کی ہی توقعات ہیں-

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply