• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • فری لانسنگ اور کمپیوٹر و انٹرنیٹ کے ذریعے رزق حلال کا حصول ۔۔۔بدر غالب/قسط1

فری لانسنگ اور کمپیوٹر و انٹرنیٹ کے ذریعے رزق حلال کا حصول ۔۔۔بدر غالب/قسط1

آج کے دور میں جبکہ ہر طرف بے روزگاری کا دوردورہ ہے، اس میں جو لوگ حقیقی معنوں میں فری لانسنگ اور انٹرنیٹ کے ذریعے رزق حلال کے حصول کے طریقوں سے متعارف ہیں، وہ اپنے اور خاندان کے اخراجات کو احسن طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہیں۔

راقم کو فری لانسنگ سے متعارف ہوئے تقریباً نو سال سے اوپر کچھ ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔ اس عرصے کے دوران مجھے انٹرنیٹ پر مختلف تجربات اور مراحل سے گزرنا پڑا۔ تاہم اس تمام عرصے کے دوران راقم نے انٹرنیٹ پر کمائی کے ایسے طریقوں سے آگاہی حاصل کی، جن کو قلم بند کرنا اور مرحلہ وار اپنے قارئین کی نذر کرنا میرے لیئے مقدم ہے۔

انٹرنیٹ پر کمائی کے گو کہ بہت سے طریقے ہیں لیکن جو طریقہ انتہائی محدود سرمائے سے کامیابی سے اختیار کیا جا سکتا ہے، وہ ہے فری لانسنگ ویب سائیٹس کے ذریعے کام کا حصول۔ دنیا میں اس وقت بہت سی فری لانسنگ ویب سائیٹس اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔ ان فری لانسنگ وینز کے ذریعے کلائنٹس کو فری لانسرز سے متعارف کروایا جاتا ہے۔ کلائنٹس سے مراد ایسے افراد یا کمپنیاں ہیں جن کو اپنے یا اپنے اداروں کے لیئے فری لانسرز کی خدمات درکار ہوتی ہیں۔

فری لانسرز خدمات کی فراہمی والے افراد ہیں۔ یہ خدمات کسی بھی طور ہو سکتی ہیں۔ ایک فری لانسر ایک ویب یا سافٹ وئیر ڈیویلپر ہو سکتا ہے تو ایک دوسرا فری لانسر کانٹنٹ رائٹنگ میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہوتا ہے۔ کوئی فری لانسر اکاؤنٹس کے شعبہ سے منسلک ہے تو کوئی انجینئرنگ سے متعلقہ ڈرائنگز اینڈ ڈرافٹنگز سے۔

کلائنٹس اپنی جابز کو فری لانس ویب سائیٹس پر پوسٹ کرتے ہیں جہاں سے متعلقہ فری لانسرز جاب پر بڈ کرتے ہیں۔ جن فری لانسرز کی سکلز، پروفائیل، بڈ ریٹس، اینڈ ایکسپرٹیز کلائنٹس کو بھا جائیں انھیں انٹرویو کے لیئے شارٹ لسٹ کرکے ان کے بارے میں مزید جانکاری لی جاتی ہے۔ اس طرح سے ایک فری لانسر آخرکار اپنے سے متعلقہ شعبے میں کام کے حصول میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

دنیا کی چند مشہور فری لانسنگ ویب سائیٹس کے نام ذیل میں ہیں؛

Advertisements
julia rana solicitors

UpWork.Com
Fiverr.Com
Freelancer.Com
Guru.Com
PeoplePerHour.Com

Facebook Comments

بدر غالب
ماسٹر ان کامرس، ایکس بینکر، فری لانس اکاوٰنٹنٹ اینڈ فائنانشل اینیلسٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply