اگر آپ اعتکاف کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔۔مہرساجدشاد

اعتکاف ایک نفلی عبادت ہے یہ عموماً بیسویں روزے کی افطاری کیساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے اعتکاف روزے سے حاصل ہونے والے تقوی کے درجات بڑھانے کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔ یہ انفرادی عبادت ہے بندے اور اللہ کے تعلق کی مضبوطی کے لئے خصوصی رحمت ہے،یہ فرض کفایہ نہیں۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دس دن مسجد میں اعتکاف کرتے تھے لیکن اگر دس دن ممکن نہ ہو تو آپ جتنے دن ممکن ہو اعتکاف کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اعتکاف کرنا چاہتے ہیں تو کچھ باتوں کا خیال رکھناضروری ہے۔

اہل خانہ کے اخراجات اور ان اعتکاف کے دنوں میں اگر کوئی ادائیگیاں کرنا ہیں تو ان کی رقم مہیا کر کے جائیں۔

اگر گھر کا سودا سلف آپ ہی خریدتے ہیں تو یہ کام بھی مکمل کر لیں تاکہ آپکی غیر موجودگی میں گھر والے پریشان نہ ہوں۔خصوصا ً اپنا موبائل اور غیر متعلق کتابیں گھر پر ہی چھوڑ دیں یہ چیزیں وقت ضائع کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

اپنی ادویات دنوں کی تعداد کے لحاظ سے اپنے ساتھ رکھ لیں۔

افطاری کا عموماً مساجد میں وافر انتظام ہوتا ہے پھر اس وقت میں گھر والوں کیلئے سامان مسجد بھجوانا بھی مشکل نہیں ہوتا ایسے میں عموماً بد پرہیزی ہو جاتی ہے آپ کم اور سادہ کھانا کھائیں تاکہ تندرست رہ سکیں۔

سحری کا کھانا پہنچانے کیلئے اگر گھر میں کوئی بالغ مرد نہیں ہے تو چھوٹے بچوں کو ہرگز اس وقت گھر سے باہر اکیلا نہ بھیجیں اور خواتین کو بھی اس زحمت سے بچائیں، افطاری سے ہی کچھ بچا کر سحری کیلئے رکھ لیں، کھجور اور دودھ یا پانی بھی سحری میں قوت بخش کھانا ہے۔

اعتکاف میں زیادہ سے زیادہ وقت عبادات نوافل، تلاوت، اور اذکار میں صرف کریں، دوسروں سے باتوں یا کسی بھی قسم کے مباحثے سے اجتناب کریں، مسجد کے تقدس کا خیال کریں اور اعتکاف کا زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے فکرمند رہیں۔

تہجد کی عادت اعتکاف سے مل سکتی ہے اس کیلئے خاص پابندی کریں، اس وقت دعا مانگنے کی عادت بھی پختہ کر لیں۔

اپنی عبادات کی تفصیلات کا اعلان کرنے سے بچیں یہ ریاکاری کی طرف لے جا سکتا ہے جس سے نقصان کا اندیشہ ہے۔

چاند نظر آنے پر اعتکاف ختم ہو جاتا ہے،لیل الاجائزہ جسے ہم چاند رات کہتے ہیں اصل عبادت اور خصوصا دعاوں کی رات ہے اسے ضائع نہ کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رکھیں اعتکاف کا فائدہ اسی صورت میں ہو گا جب ہم نے اس سے پہلے کی ذمہ داریاں پوری کر دی ہوں اور روزہ کی اصل روح کیمطابق اسے اختیار کیا ہو۔ اللہ ہمیں متقی بننے کیلئے سعی کرنے کے توفیق عطا فرمائے اور اللہ اپنے فضل سے ہمیں آسانیاں عطا فرماتے ہوئے اپنی پسند کا بندہ متقی بنائے آمین

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply