• صفحہ اول
  • /
  • سائنس
  • /
  • ہواوے سمارٹ فون کمپنی کا لائسنس کینسل ، اب کیا ہوگا۔۔۔۔رحیم بلوچ

ہواوے سمارٹ فون کمپنی کا لائسنس کینسل ، اب کیا ہوگا۔۔۔۔رحیم بلوچ

گوگل کا تیار کردہ انڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم دنیا میں بھر میں موبائل صارفین کے لیے مقبول ہے اور ایپل کے علاوہ ہر موبائل کمپنی انڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ اپنا آپریٹنگ سسٹم تو ہر کوئی بنا سکتا ہے مگر انڈرائڈ جیسی مقبولیت لانا کسی کے بس میں نہیں۔ مائیکروسوفٹ کمپنی نے نوکیا موبائل کے لیے اپنا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز تیار کیا مگر عوام میں مقبول نہ ہونے کی وجہ سے مائیکروسوفٹ بھی اپنے سمارٹ فونز میں انڈرائڈ کا استعمال کرنے پر مجبور ہوگیا۔

اس طرح نوکیا ، سام سنگ ، اوپو ، ہواوے اور دیگر سمارٹ فونز میں انڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال ہوتا ہے۔ انڈرائڈ ایک اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں کوئی بھی فرد یا کمپنی مختلف فیچرز ایڈ کر سکتا ہے اس کی بہتری کے لیے کام کر سکتا ہے ۔ تمام موبائل کمپنیاں گوگل سے لائسنس لے کر اپنے سمارٹ فونز میں انڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتی ہیں۔

چائنیز موبائل کمپنی ہواوے بھی انڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کرتا تھا لیکن گزشتہ روز گوگل نے ہواوے کا لائسنس منسوخ کر دیا ، ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچ گئی اور ہواوے سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین پریشان ہوگئے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں کہ ہواوے کا لائسنس کینسل کرنے سے کمپنی اور صارفین پر کیا اثر پڑے گا اور گوگل کو اس سے کیا فائدہ ہوگا۔

دراصل ہواوے ایک چائنیز کمپنی ہے اور امریکہ سے چائنہ کی ترقی دیکھی نہیں جاتی اس لیے انہوں نے چائنیز کمپنیز کو بلیک لسٹ کرنا شروع کیا ، اس کے علاوہ ہواوے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے امریکی کمپنی ایپل کی ساکھ کو کافی نقصان پہنچ رہا تھا اس لیے انہوں نے ہواوے کا لائسنس کینسل کر دیا ، اب ہواوے کو اپنا آپریٹنگ سسٹم بنانا ہوگا جوکہ ہواوے نے ان مسائل کے پیش نظر کافی عرصہ سے اس پر کام شروع کیا تھا اور وہ اپنے آنے والے فونز میں نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اگر غور سے دیکھا جائے تو امریکہ اور گوگل نے اپنی پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔ کیونکہ ہواوے چائنیز کمپنی ہے اور چائنہ والے جگاڑ کے ماہر ہیں۔ سننے میں آ رہا ہے کہ ہواوے نے پہلے سے ہی نئے آپریٹنگ سسٹم بنانے کا آغاز کیا تھا اور اگر پہلے سے نہ بھی ہو تو ہواوے ایک بہت بڑی کمپنی ہے اس کے لیے تین ماہ کے اندر انڈرائڈ سے بہتر آپریٹنگ سسٹم بنانا کوئی بڑی بات نہیں ، اگر ہواوے کا بنایا ہوا آپریٹنگ سسٹم صارفین میں مقبول ہوتا ہے تو گوگل اور امریکہ کو بہت بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ اگر ہواوے کے نئے آپریٹنگ سسٹم میں گوگل کے ایپلیکیشنز اور سروسز نہیں ہوں گے تو ظاہر ہے وہ چائنیز سرچ انجن ’’ بیدو ‘‘ کو اپنے آپریٹنگ سسٹم میں شامل کرے گا اور چائنیز ایپلیکیشنز کو ترجیح دے گا جس کی وجہ سے گوگل سرچ انجن کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ چائنہ امریکی کمپنی ایپل کے سمارٹ فونز اگر چائنہ میں بند کرا دے امریکہ کو بہت بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اس طرح کی حماقت یاہو نامی سرچ انجن نے بھی کی تھی یاہو نے اپنا چیٹ میسنجر بند کر کے کروڑوں صارفین کھو دیے اور آج یاہو کا نام تیزی سے مٹ رہا ہے۔
باقی ہواوے استعمال کرنے والے صارفین پریشان نہ ہوں ، پرانے موبائل فونز پر انڈرائڈ سسٹم کام کر رہا ہے اور نئے فونز میں ہواوے نے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments

عبدالرحیم
نام : عبدالرحیم قلمی نام : رحیم بلوچ پیشہ : بلاگنگ ، ویب ڈیولپمنٹ ، ٹیچنگ رحیم بلوچ کا تعلق ڈیرہ اللہ یار ، ضلع جفعرآباد بلوچستان سے ہے ، انٹرنیٹ ، بلاگنگ ، مارکیٹنگ کے علاوہ مختلف سماجی موضوعات پہ لکھتے ہیں۔ انہیں فیس بک آئی ڈی @rjrah33m اور ٹویٹر پہ @raheem_baloch پہ فالو کیا جا سکتا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply