• صفحہ اول
  • /
  • سائنس
  • /
  • عمل تولید کے بعد ایک دوسرے میں تحلیل ہونے والی مچھلیاں۔۔ضیغم قدیر

عمل تولید کے بعد ایک دوسرے میں تحلیل ہونے والی مچھلیاں۔۔ضیغم قدیر

عشق میں یک جان دو قالب ہونے کا محاورہ تو آپ نے سن رکھا ہوگا مگر Anglerfish  مچھلیوں کی وہ قسم ہے جو عملِ تولید کے بعد ایک دوسرے میں تحلیل ہوجاتی ہیں۔ ویسے تو دنیا بے وفا لوگوں سے بھری پڑی ہے جو ایک دوسرے سے صرف مطلب کا تعلق رکھتے ہیں لیکن یہ مچھلیاں عشق کی  آخری حد پر  پہنچ کر ایک دوسرے میں تحلیل ہو جاتی ہیں۔

یہ حیران کن انکشاف انیسویں صدی میں تب ہوا جب ایک سائنسدان کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ ایک مادہ مچھلی کے ساتھ نر جڑا ہوا تھا، مگر وہ کیسے جڑا اس بات کا پتہ نہ  لگ سکا۔ بقول سائنسدان وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ یہ مچھلی کے لاروے ہیں مگر مزید تحقیق کے بعد یہ پتا چلا کہ یہ تو نر مچھلی ہے جو مادہ کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ یہ نر مچھلی کیسے جڑی اس بات کو جاننا اب ضروری ہو چکا تھا۔

بعد میں تحقیق پر پتا چلا کہ یہ نر تب مادہ میں تحلیل ہوا جب وہ عملِ تولید کے لئے اسکے ساتھ جڑا تھا۔ اس جڑنے کے عمل میں نر کی جلد مادہ کے ساتھ تحلیل ہوگئی مزید برآں بات صرف جلد تحلیل ہونے تک محدود نہیں رہی تھی بلکہ اس جلد کے تحلیل ہونے کے بعد تمام کی تمام شریانیں (Blood vessels) بھی تحلیل ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں اپنی تمام خوراک وہ مادہ سے حاصل کرتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ عشقِ یہیں تک محدود نہیں رہتا بلکہ بات اگلے لیول تک جا پہنچتی ہے۔ جس میں نر اپنی آنکھیں، پنکھ اور دیگر عضو بھی کھو دیتا ہے کیونکہ اس کو ان کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔ پوری دنیا میں سچا پیار صرف یہیں مل سکتا ہے جو یک جان ہوجاتے ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply