• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں ان ہاؤس تبدیلی کا اشارہ دے دیا

خورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں ان ہاؤس تبدیلی کا اشارہ دے دیا

سکھر:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءخورشید شاہ نے پارلیمنٹ میں ان ہاؤس تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔

جمعے کو سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی کمزوری حکومت کی ناکامی ہے، ایسے معاملات پر اپوزیشن سیاست نہیں کرے گی، معیشت کی ناکامی سے عوام کا نقصان ہوتا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ وزیرخزانہ اسدعمرکی تبدیلی ہونا تھی، جہاں جانا ہو وہاں تاخیر سے جانے پر نقصان ہوتا ہے، حکومت پہلےآئی ایم ایف کے پاس جاتی توشرائط زیادہ نہیں ہوتے،دل کےٹکڑےہزارہوئے ،کوئی کہاں گرا کوئی کہاں گرا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ شیخ پیپلزپارٹی کے وزیر خزانہ تھے،ثابت ہوگیاحکومت کو پیپلز پارٹی کی ضرورت پڑگئی،مختلف پارٹیوں کوجمع کرکےپی ٹی آئی کاوجودعمل میں لایاگیا، اس حکومت میں حکمران محفوظ نہیں ہیں۔

رہنماء پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  عمران خان نےچائنابزنس فورم میں پاکستان میں کرپشن کی بات کی،ایسے حالات میں کون بزنس کرے گا، ہم نے لوگوں کو روزگار دیا،ان لوگوں نے نکال دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان سےفضل الرحمان کااستعفےکامطالبہ صحیح ہے، ان ہاؤس تبدیلی بھی ہوسکتی ہے،عمران خان پارلیمنٹ کو نہیں مانتے،ذہن میں آج بھی کنٹینرہے،نوازشریف کو بار بار کہا کہ پارلیمنٹ میں آؤ بچ جاؤ گے، نواز شریف کو پارلیمنٹ نے ہی بچایا،تمام مسائل کا حل پارلیمنٹ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply