• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان ٹیم لیڈرہیں جیسے چاہیں تبدیلی کریں،زرتاج گل

عمران خان ٹیم لیڈرہیں جیسے چاہیں تبدیلی کریں،زرتاج گل

اسلام آباد:وزیرمملکت زرتاج گل نے تبدیلی ناگزیر قراردیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ٹیم لیڈرہیں جیسے چاہیں تبدیلی کریں۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو اسلام آباد مرغزارمیں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی تقریب ہوئی جس میں وزیرمملکت زرتاج گل نے شرکت کی ۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں بارشوں کے متعلق بیان پر برقرار رہتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بیان پرقائم ہیں لیکن مون سون کا پیٹرن تبدیل ہوگیا ، بارش کا تدارک نہ کرنا انسان کی ناسمجی ہے ،بارشیں ہوئیں لیکن ماضی کی حکومت نے ڈیمزنہیں بنائے ۔

وفاقی کایبنہ میں ردبدل کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ لیڈراپنے کھلاڑیوں کی صلاحیت سے واقف ہوتے ہوئے پوزیشن دیتے ہیں ،وفاقی کابینہ میں تبدیلی کے مثبت نتائج آئیں گے،عمران خان کی جانب سے دیئے گئے منصب پر کام کرتی رہیں گی ، وزیراعظم چاہیں تو پنجاب یا خیبرپختونخوا میں بھی تبدیلی کرسکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

زرتاج گل نے تبدیلی کوناگزیرقراردیتے ہوئے کہاکہ عمران خان ہی موجودہ چیلنج سے نکال سکتے ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply