• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز شریف کے دل کے حوالے سے ڈاکٹرز کا اہم ترین انکشاف

نواز شریف کے دل کے حوالے سے ڈاکٹرز کا اہم ترین انکشاف

لاہور: نواز شریف کے دل کے حوالے سے اہم ترین انکشاف ہوا ہے۔ اُن کے معالجین نے اگلے ہفتے مزید ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نوازشریف کا شریف میڈیکل میں طبی معائنہ ہوا، ساتھ ہی  سابق وزیراعظم کے مختلف ٹیسٹ بھی ہوئے۔

ای سی جی رپورٹ دیکھ کر معالجین  نے تشویش کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق نوز شریف کی بائیں شریان کے صحیح طور پر کام نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ای سی جی میں بے ترتیبی پائی گئی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دل کی دھڑکن کی ترتیب میں اتارچڑھاؤ معمول کے مطابق نہیں ہے، ایسا ہونا اچھی علامت نہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بھی اپنے قائد کی طبیعت پر تشویش ظاہر کی۔

معالجین نے دل کی دھڑکن جانچنے کی جدید مشین کے ذریعے ہولٹر اور ایکو ٹیسٹ اگلے ہفتے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب  شریف میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا ڈائٹ پلان تبدیل کردیا، بلڈ شوگر لیول اور بلڈ پریشر نارمل ہونے تک مزید ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شعبہ امراض قلب کے ڈاکٹرز نے نواز شریف کو اپنا ڈائٹ پلان تبدیل کرنے اور زیادہ سے زیادہ آرام کا مشورہ دیا ہے، پیر کو ان کے مزید بلڈ ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ نواز شریف کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سادہ غذا اور چہل قدمی پر توجہ دیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈ ٹیسٹ کی مکمل رپورٹ آنے کے بعد نواز شریف کو اسپتال میں داخل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply