نئی دہلی: بھارتی ایروناٹکل کمپنی کے اسرائیل کی مدد سے بنائے گئے لڑاکا طیارے ناکام ہو گئے ۔ جاری کی گئی ایک ویڈیو میں طیارے کی لینڈنگ کے دوران اس کے بےقابو ہونے اور پھر تباہ ہونے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ طیارہ ڈی ڈی آراو انڈیا اور ہندوستان ائیروناٹکل لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر اسرائیل کی مدد سے بنایا ہے، تاہم یہ کوشش بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
بھارت نے پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر بنانے کی نقل کرتے ہوئے اپنا طیارہ بنانے کی کوشش کی اور اسرائیل جیسے ملک کی مدد بھی حاصل کی، لیکن بھارت کا غرور اس وقت خاک میں مل گیا جب یہ طیارہ ناکام ہو کر پرواز کے دوران زمین پر جا گرا اور تباہ ہو گیا۔
crash of an indigenously developed multirole fighter plane under joint program of DDRO INIDA & Hindustan Aeronautics Limited, This is 2nd of prototype batch of 5 test planes developed by India with support from Israel. pic.twitter.com/xzdYMB1UeG
— Farooq Ahmed (@farouqeahmed) March 30, 2019
گزشتہ دنوں بھارت پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں کافی حزیمت کا سامنا کر چکا ہے، جب پاکستانی فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے تھے۔ جن میں سے ایک مگ 21 بائسن بھی ہے جس پر بھارت کو بہت غرور تھا اور اب بھارت کا اپنا بنایا ہوا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا تیسرا بیچ تکمیل کے مراحل میں ہے، جبکہ پہلے دو بیچز میں پاکستان اس کے100 طیارے بنا چکا ہے اور بھارتی طیارے گرانے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کو ٹیسٹڈ انڈر وار کا لیبل بھی مل چکا ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں