حکومت کا سکوک بانڈز جاری کرنیکا فیصلہ

سرکلر ڈیٹ سے جان چھڑانے کے لئے حکومت نے ایک بار پھر دو سو ارب روپے مالیت کے اسلامی بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سکوک بانڈز مئی میں کیپٹل مارکیٹ میں متعارف کرائے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اکتیس دسمبر تک سرکلر ڈیٹ ڈھائی سو ارب روپے تک لایا جائے گا۔

جس کے لئے مزید دو سو ارب روپے کے “پاکستان انرجی سکوک ٹو” جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ بھی دو سو ارب کے اسلامی بانڈز جاری کیے گئے تھے۔

سکوک بانڈز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیش کئے جائیں گے جن کی مدت دس سال ہوگی، بانڈز پر کائبور پلس اعشاریہ ایٹ فیصد سالانہ منافع دیاجائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس وقت سرکلر ڈیٹ کی مجموعی مالیت چودہ کھرب دس ارب روپے ہے، جس میں چھ سو تین ارب روپے بینکوں کا قرضہ ہے، جبکہ آٹھ سو سات ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply