• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈاکٹر نعمان نیاز کو شعیب اختر سے بد تمیزی پر معطل کر دیا گیا

ڈاکٹر نعمان نیاز کو شعیب اختر سے بد تمیزی پر معطل کر دیا گیا

اسلام آباد :  ڈاکٹر نعمان نیاز کو شعیب اختر سے بد تمیزی پر معطل ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو شعیب اختر کے ساتھ آن ایئر بدتمیزی کے واقعے پر معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے ایڈمن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے اسپورٹس اینکر کو آف ایئر کیے جانے کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نعمان نیاز کو 26اکتوبر کو اسپورٹس پروگرام میں پیدا ہونے والے تنازعے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے ۔

اس عرصے میں وہ پروگرام بھی نہیں کر سکیں گے، جبکہ ان کی معطلی غیر معنیہ مدت تک کیلئے ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی وژن (ایم ڈی پی ٹی وی) اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں شعیب اختر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پروگرام کی آن ائیر اور آف ائیر تمام ریکارڈنگ دیکھی گئی، انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز سے بھی پوچھ گچھ کی

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے پی ٹی وی کی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر دونوں کو معطل اور آف ایئر کرنے کی سفارش کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply