• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آشیانہ ہاؤسنگ،رمضان شوگر ملزکیس: شہباز اور حمزہ عدالت میں پیش

آشیانہ ہاؤسنگ،رمضان شوگر ملزکیس: شہباز اور حمزہ عدالت میں پیش

لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ کیس اور رمضان شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے  حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، بدھ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم  اوررمضان شوگر ملز کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کررہے ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت نے دونوں شخصیات کو آج طلب کیا تھا،اس سلسلے میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت پہنچ گئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے کہا تمام وکلاء موجود ہیں گواہ کی شہادت ریکارڈ ہوگی جس پر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ہم بار کے نمائندے ہیں اور پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دی ہے۔

فاضل جج نے وکیل کو کہا میرے پاس ہڑتال کا کوئی نوٹس نہیں آیا جس پر شریف فیملی کے وکلا نے کہا ہڑتال کے باعث ہم عدالت چھوڑ کر جارہے ہیں۔

دوسری جانب احتساب عدالت کی طرف آنے والے راستے خاردار تاریں لگا کر بند کر دئیے گئے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد کا داخل ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گزشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے 14 فروری کو ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply