• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کرائسٹ چرچ واقعےکی تحقیقات کیلئے رائل کمیشن بنانے کا اعلان

کرائسٹ چرچ واقعےکی تحقیقات کیلئے رائل کمیشن بنانے کا اعلان

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈکی وزیراعظم جسینڈراآرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعے کی تحقیقات کیلئے رائل کمیشن بنانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی وزیراعظم جسینڈرا آرڈرن نے کہا کہ رائل کمیشن سنگین ترین واقعات پر بنایا جاتا ہے، کرائسٹ چرچ واقعہ ان میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری میں رسپانس کے بجائے حملے تک کے واقعات کا جائزہ لیا جائے گا،حملے پر سوشل میڈیا اور ایجنسیوں کا کردار کیا تھا، لوگ پوچھ رہے ہیں کہ حملہ کیسے ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب  نیوزی لینڈکی وزیراعظم نے آئندہ ہفتے چین کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین میں نیوزی لینڈ کے سفارتخانے کا افتتاح کریں گی اور چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply