• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پرویز مشرف کےخلاف کرپشن کی انکوائری کیوں نہیں کی؟ چیئرمین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس

پرویز مشرف کےخلاف کرپشن کی انکوائری کیوں نہیں کی؟ چیئرمین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کرپشن کی انکوائری نہ کرنے پرچیئرمین نیب جاوید اقبال کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نوٹس جاری کیا۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ اس عدالت نے آرڈر پاس کیا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف نیب آرڈینینس کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

پرویز مشرف کا ایک اکائونٹ 20 لاکھ ڈالرز کا تھا،عدالت نے حکم دیا تھا پرویز مشرف پبلک آفس ہولڈر رہے،نیب کارروائی کر سکتا ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اس عدالت کا فیصلہ چیلنج ہوا ہے؟

درخواست گزارکے وکیل نے بتایا کہ فیصلہ چیلنج نہیں ہوا اور وہ حتمی صورت اختیار کر گیا ہے،الیکشن کمیشن ریکارڈ کے مطابق ان کے ایک اکائونٹ میں 20 لاکھ ڈالرہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply