• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مردوں کی شرمناک خواہشات کی تکمیل کیلئے سہولت متعارف

مردوں کی شرمناک خواہشات کی تکمیل کیلئے سہولت متعارف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے اور اس کا نام ”گائے فائی“(Guyfi) رکھا ہے۔یہ بنیادی طور پر فون بوتھ کی طرح کاایک بوتھ ہے جس کے اندر ایک کرسی اور لیپ ٹاپ رکھا ہوا ہے۔برطانوی اخبار”دی مرر“ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے عہدیدار ایڈم لیویز کا کہنا ہے کہ ”اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صبح 9سے 5بجے تک دفاتر میں کام کرتے ہوئے انسان شدید ذہنی دباﺅ اور تھکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔ ہم سبھی اس تھکاوٹ سے چھٹکارے کے طریقے ڈھونڈتے رہتے ہیں تاکہ ہم پرسکون زندگی گزار سکیں۔ اس لیے ہم نے لوگوں کی سہولت کے لیے بازار میں یہ بوتھ بنادیا ہے، ہم اس سروس کے عوض کوئی رقم وصول نہیں کر رہے بلکہ یہ تمام لوگوں کے لیے بالکل مفت ہے۔ہمیں امید ہے کہ شہر کے لوگ اس سہولت سے لطف اندوز ہوں گے۔“انہوں نے مزید کہا کہ ”ملازمت دہندگان اگر اپنے ملازمین کو تنہائی کاکچھ وقت فراہم کر دیں تو اس سے ان کی کارکردگی بڑھائی جا سکتی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ مردوں کے لیے اپنی دیکھ بھال کرنا بہت ضروری ہے، اس سے وہ صحت مند رہتے ہیں اور کام پر زیادہ توجہ دے پاتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply