• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، وزیراعظم وزارت خارجہ کا دورہ بھی کریں گے، جہاں انھیں بریفنگ دی جائے گی۔

عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پروزیراعظم عمران خان نے کام شروع کردیا۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ  کا اہم اجلاس نماز جمعہ کے بعد طلب کر لیا ،جس میں تمام وفاقی وزرا ءکو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں اہم معاملات پر قانون سازی پر تبادلہ خیالات ہوگا،وزیراعظم عمران خان کے وزارت خارجہ کے دورے کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے، جہاں انہیں بھارت، افغانستان، ایران، امریکا، چین اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پربریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کو بھارت کے ساتھ تنازعات، مسئلہ کشمیر، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا، عمران خان خارجہ پالیسی کے حوالےسے گائیڈلائنز بھی دیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کابینہ اجلاس کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی شام ساڑھے 4 بجے پریس کانفرنس میں وزیراعظم کی گائیڈلائنز کی روشنی میں خارجہ پالیسی کا احاطہ کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply