• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • فیس بک استعمال کرنے کے چند مفید مشورے جس سے آپ بہت سی پریشانیوں لڑائیوں سے بچ سکتے ہیں۔۔۔۔۔محمد عبدہ

فیس بک استعمال کرنے کے چند مفید مشورے جس سے آپ بہت سی پریشانیوں لڑائیوں سے بچ سکتے ہیں۔۔۔۔۔محمد عبدہ

فیس بک استعمال کرنے کے چند مفید مشورے جس سے آپ بہت سی پریشانیوں لڑائیوں سے بچ سکتے ہیں۔
اگر آپ ٹیگ مافیا سے تنگ ہیں۔ غیر متعلقہ افراد کے کمنٹ سے تنگ ہیں یا بیجا فرینڈ درخواستوں سے بچنا چاہتے ہیں ان چند باتوں پر عمل کرلیں آپ کو بہت ساری پریشانیوں لڑائیوں اور شرمندگی سے نجات مل جائے گی۔

1-آپ کو فرینڈ درخواست کون بھیج سکتا ہے۔
کمپیوٹر سے فیس بک کھولیں سیٹنگ میں پرائویسی پر جائیں۔ Who can send friend request کو فرینڈز آف فرینڈز پر کردیں۔

2-آپ کی فرینڈ لسٹ کون دیکھ سکتا ہے۔
یہ بہت اہم آپشن ہے کہ آپ کے دوستوں کو کون دیکھ سکتا ہے۔ اس کیلے سیٹنگ میں پرائویسی پر جائیں پھر Who can see your friend list میں اسے اونلی می پر کردیں۔ اب آپ کے دوستوں کو آپ کے علاوہ کوئی نہیں دیکھ سکتا۔ سوائے ان دوستوں کے جو کسی دوسرے کے کامن دوست ہوں گے۔ اسی سیٹنگ میں آپ اپنا فون نمبر اور ای میل بھی چھپا سکتے ہیں۔

3-ٹیگ مافیا سے کیسے بچنا ہے۔
سیٹنگ میں Timeline and Tagging پر جائیں وہاں ٹائم لائن اور ٹیگ والے سارے آپشن Only me کردیں۔ اب کوئی آپ کو ٹیگ کر بھی دے تو وہ آپ کی ٹائم لائن پر نہیں آئے گی بلکہ آپ کو نوٹیفکیشن ملے گا اور آپ کی مرضی ہے اسے ڈیلیٹ کردیں یا ٹائم لائن پر آنے کی اجازت دے دیں۔

4-پوسٹ کس کو نظر آئے اور کسے نظر نا آئے۔
ہر پوسٹ کو کرتے وقت یا کرنے کے بعد ایک آپشن ہوتا ہے کہ آپ کی پوسٹ پبلک یعنی دوست غیر دوست سب کو نظر آئے۔ صرف دوستوں کو نظر آئے یا دوستوں میں کسی کو نظر نا آئے۔ اس کیلے ہر پوسٹ کے ساتھ آپشن آتی ہے۔ وہاں آپ پوسٹ کو پبلک یا صرف دوستوں تک محدود کرسکتے ہیں۔ پھر دوستوں میں سے جس دوست سے پوسٹ چھپانا چاہتے ہیں اس کا نام لکھ کر کلک کردیں۔ اس کیلے اپنے تمام دوستوں کے گروپ بنالیں جیسے فیملی ممبر قریبی دوست بزنس وغیرہ اب اس پورے گروپ سے بھی پوسٹ کو چھپا سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر آپ چاہتے ہیں پوسٹ صرف مخصوص دوست کو ہی نظر آئے اسی آپشن سے صرف اس دوست تک محدود کرسکتے ہیں باقی کسی کو نظر نہیں آئے گے۔

5-اگر کوئی پوسٹ ڈیلیٹ کرنی ہے تو اسے ڈیلیٹ کی بجائے اسی آپشن میں اونلی می بھی کرسکتے ہیں اب یہ پوسٹ موجود ہے مگر کسی کو نظر نہیں آرہی۔

6-پوسٹ پر کمنٹ کون کرسکتا ہے۔
اگر پوسٹ پبلک نہیں صرف دوستوں تک محدود ہے وہ پوسٹ صرف دوست ہی دیکھ سکتے اور کمنٹ کرسکتے ہیں لیکن ایک آپشن ایسا بھی ہے کہ پوسٹ پبلک ہو سب کو نظر آئے مگر اس پر کمنٹ صرف آپ کے دوست کرسکیں۔ جو دوست نہیں ہیں انہیں کمنٹ کی اجازت نا ہو۔ یہ بہت اہم سیٹنگ ہے۔ اس میں دوست، دوست کے دوست یا ہر کوئی پر سیٹنگ کی جاسکتی ہے۔ سیٹنگ میں پبلک پوسٹ پر جائیں پھر پبلک پوسٹ کمنٹ میں جاکر اسے فرینڈز پر کردیں۔ اب آپ کی پوسٹ سب کو نظر آئے گی مگر کمنٹ صرف دوست کرسکتے ہیں۔

7- اپنی اور دوستوں کی وال پر کمنٹ کرنا۔
پروفائل وال ایک طرح سے گھر کی مانند ہوتی ہے جب کوئی دوست آپ کی وال پر کمنٹ کرے تو آپ میزبان اور وہ مہمان ہے، مہمان کو چاہئے کہ میزبان کا احترام کرے اور وہاں موجود دوسرے مہمانوں کی عزت کا خیال رکھے، سب مہمانوں کی عزت کرنا اور دوسروں سے عزت کروانا میزبان کی زمہ داری ہے۔ جب آپ کسی دوست کی وال پر جائیں گے تو یہی اصول وہاں یاد رکھیں۔

8-بہت زیادہ نوٹیفکیشن سے تنگ ہونا۔
اگر آپ بہت زیادہ نوٹیفکیشن کے ڈر سے کسی کی پوسٹ پر کمنٹ نہیں کرتے تو کسی کی پوسٹ پر کمنٹ کرکے اس پوسٹ کی سیٹنگ سے نوٹیفکیشن آف کردیں۔ اس سے آپ اس پوسٹ کو جب چاہیں وزٹ کرسکتے ہیں لیکن کوئی نوٹیفکیشن نہیں آئے گا۔
9-چیٹ میں بار بار نوٹیفکیشن سے جان چھڑانے کیلے اس دوست کی چیٹ سیٹنگ میں mute conversation میں چند گھنٹے ایک دن یا اپنی مرضی سے جتنا مرضی عرصہ میوٹ کرسکتے ہیں۔ اس سے میسج کا نشان تو آئے گا مگر آواز یا وائبرئشن سے تنگ نہیں ہوں گے۔ یہ سیٹنگ What’s app پر بھی ہے۔

10-گروپ سے جان چھڑانا۔
گروپ سے نکلنے کیلے کمپیوٹر پر لیو کرتے ہوئے ایک آپشن آتی ہے اسے کلک کردیا کریں اس سے آپ کو دوبارہ اس گروپ میں ایڈ نہیں کیا جا سکتا۔

11- غیر ضروری فیک دوستوں سے چھٹکارا۔
اگر آپ کے فیس بک پر ہزاروں دوست ہیں اور کون اصلی ہے کون نقلی اور اکثر و بیشتر کے ہاتھو پریشان ہوتے رہتے ہیں تو زاتی طور پر جنہیں جانتے ہیں انہیں چھوڑ کر باقی سب کو انفرینڈ کردیں اس طرح تمام فیک نامعلوم تنگ کرنے والے سب سے جان چھوٹ جائے گی اور پھر دوسروں کی دوستی کی درخواست قبول کرنے کی بجائے نئے سرے سے جسے پسند کریں خود دوستی کی درخواست کریں۔غلط اور ناپسندیدہ آئی ڈی سے بچنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

12- کمنٹس اور وال پر ذاتی تفصیلات بتانا۔
فیس بک استعمال کرنے والے بہت سے صارفین کسی کی بھی وال یا کمنٹس میں اپنی ذاتی تفصیلات شیئر کرنا شروع کردیتے ہیں، ایسے افراد کو میسنجر کا استعمال کرنا چاہیے، کہیں بھی ذاتی معلومات بتانا اخلاقی بنیاد پر ہی ٹھیک نہیں بلکہ آپ کے لیے خطرہ بھی بن سکتا ہے۔

13- ہر لفظ میں X حرف استعمال کرنا چھوڑ دیں
لوگوں کو اپنے الفاظ میں X حرف لکھنے کا بےحد شوق ہے، جس کی ایک مثال یہ ہے کہ Picture (تصویر) کو pic لکھا جاسکتا ہے، لیکن اسے pix لکھنا کہاں کی سمجھداری ہے؟ اس سے گریز کریں۔

14- اچانک سے تصویر لی اور اچھی آگئی یہ جھوٹ ہے
بہت سارے لوگ فیس بک پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں یہ ضرور بتاتے ہیں کہ اچانک سے یہ تصویر لی تھی اور اچھی آگئی، دراصل سب ہی جانتے ہیں کہ فیس بک پر دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے سے قبل کتنی بار ایک اچھی تصویر لینے کی کوشش کی جاتی ہے، اس لیے یہ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔

15- الفاظ کو غلط انداز میں لکھنا
لوگوں کو ایک دوسرے کے سامنے اسمارٹ بننے کا بےحد شوق ہوتا ہے، لیکن cool کو ‘kewl’ لکھنا بہت سے لوگوں کو ناگوار گزرتا ہے، اس عادت کو تبدیل کریں کیوں کہ یہ آپ کی شخصیت کو منفی انداز میں پیش کرتا ہے۔

16- اپنی تصویر پر تمام دوستوں کو ٹیگ کرنا
ٹھیک ہے آپ نے ایک بہترین تصویر اپنی ٹائم لائن پر شیئر کی ہوگی، لیکن اس میں اپنی پوری فرینڈ لسٹ کو ٹیگ کردینا اخلاقی طور پر ٹھیک نہیں، ہوسکتا ہے کسی کو اس تصویر پر آنے والی نوٹیفیکیشنز پریشان کررہے ہوں اور وہ اسے بند کرنے پر مجبور ہوجائے۔

17- سیلفی۔
یقین مانیں آپ سیلفی میں بہت اچھے نظر آتے ہیں مگر وہ صرف اپنے آپ کو ہی نظر آتے ہیں پروفائل پر سیلفییوں کی بھرمار سے آپ کی شخصیت کا منفی تاثر ابھرتا ہے، ہاتھ پاؤں، ناخن، پہنی ہوئی گھڑی، عینک یا انگوٹھی لاکٹ کی سیلفی تو بہت چھچورا پن ہوتا ہے نا کیا کریں، سب ہی جانتے ہیں کہ باتھ روم میں لائٹ اچھی ہونے کے باعث سیلفی بہت اچھی آسکتی ہے، لیکن باتھ روم میں سیلفی لینا اور اسے فیس بک پر شیئر کرنا آپ کی مثبت شخصیت کے لیے ٹھیک نہیں، اپنی سیلفی کے لیے کسی صاف اور اچھی جگہ کا انتخاب کریں۔ سیلفی صرف دوستوں کے ساتھ انباکس میں شئیر کرنے کیلئے ہوتی ہے پروفائل پر پوسٹ لگانے کیلئے نہیں۔

18- اپنے دوست کے دوست کو ایڈ کرنا
کیا آپ جانتے ہیں کہ اپنے دوست کے دوست کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیجنے سے آپ کا دوست کتنا شرمندہ ہوسکتا ہے؟ اس لیے اپنے دوست سے اجازت لیے بغیر اس کے کسی دوست کو ایڈ مت کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

19- تمام حروف کیپیٹل میں لکھنا
اگر آپ کو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہر لفظ بڑے حروف (کیپیٹل) میں لکھنا ٹھیک ہے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے، ایسا پیغام جس کے تمام حروف کیپیٹل میں لکھے گئے ہوں, پڑھنے والے کو پریشان کرسکتا ہے۔

Facebook Comments

محمد عبدہ
مضمون نگار "محمد عبدہ" کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور حالیہ کوریا میں مقیم اور سیاحت کے شعبے سے تعلق ہے۔ پاکستان کے تاریخی و پہاڑی مقامات اور تاریخ پاکستان پر تحقیقی مضامین لکھتے ہیں۔ "سفرنامہ فلپائن" "کوریا کا کلچر و تاریخ" اور پاکستانی پہاڑوں کی تاریخ کوہ پیمائی" جیسے منفرد موضوعات پر تین کتابیں بھی لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply