اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق، بدھ کو الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کی نااہلی کیس کا فیصلہ سنادیا،فیصلے میں ارشد وہرہ کو نااہل قرار دے دیا گیا۔
ارشد وہرہ ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پر نااہل ہوئے۔
Advertisements

ارشدہ وہرہ کی نااہلی کی درخواست ایم کیو ایم پاکستان نے دائر کی تھی،ارشد وہرہ ضلع سنٹرل کراچی کی یونین کونسل 49 سے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں