مظفرآباد:آزاد کشمیرمیں بارش اور برفباری کے باعث 7اضلاع کی اہم رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، جمعے کو مظفرآباد کوکوہٹیاں بالا سے ملانے والی شاہراہ سرینگرمختلف مقامات سے بند ہوگئیں۔
حالیہ بارشوں ،برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی نیلم کی واحد شاہراہ مکمل طور پر بند ہے،کسی دوسرے اضلاع سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکتا ،اس طرح وادی لیپہ کودیگرعلاقوں سے ملانے والی شاہراہ بھی برفباری کے باعث بند پڑی ہے،برفباری ہٹانے کا کوئی کام نہیں ہوسکا۔
ضلع باغ کی لسڈنہ، سدھن گلی روڈ،ضلع حویلی میں بھی شدید برفباری کے باعث بند زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔
راولاکوٹ کو پاکستان سے ملانے والی شاہراہ آزاد پتن کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے سے مظفرآباد ،وادی نیلم،حویلی اورلیپہ ویلی میں بجلی اورٹیلیفون کا نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا ہے ،شہریو ں کوآمدورفت میں شدید مشکلات درپیش ہورہی ہیں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں