وزیراعظم عمران خان آج راجن پور کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج راجن پور کا دورہ کریں گے،جہاں وہ صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق،جمعے کو وزیراعظم ایک روزہ دورے پر راجن پور پہنچیں گے ،دورے کے دوران عمران خان صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزداربھی ہوں گے، تقریب کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اس اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں 15 ہزارسے کم آمدنی والے افراد میں صحت  انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔

تقریب کے بعد وزیر اعظم عمران خان آج دوپہرشہریوں سے خطاب بھی کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ 4 فروری کو ملک بھر میں صحت انصاف کارڈ اسکیم کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply