• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رمضان میں مسجد الحرام کی چھت پر بھی نماز کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے

رمضان میں مسجد الحرام کی چھت پر بھی نماز کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے

رمضان کے بابرکت مہینے میں زائرین اور نمازیوں کی کثرت کے پیش نظر مسجد الحرام کی چھت پر بھی نماز ادا کی جائے گی۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ شیخ عبد الرحمان السدیس نے اعلان کیا ہے کہ تمام آپریشنل اور تکنیکی خدمات فراہم کر دی گئی ہیں اور ماہ رمضان میں عبادت گزاروں اور معتمرین کی بڑی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے ’خصوصی کیڈرز‘ بھی تیار کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب میں رمضان کی آمد آمد ہے اور اس بابرکت مہینے کی تمام فیوض بٹورنے کے لیے مسجد الحرام میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں جس سے معتمرین اور عبادت گزاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

علاوہ ازیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے اختتام پر مسجد الحرام میں شاہ فہد توسیع، پہلی منزل کے عقب اور ہال میں اعتکاف کے لیے 2500 مقامات تیار کیے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

شیخ عبدالرحمان السدیس نے مزید کہا کہ اعتکاف کے لیے مختص مقامات پر معتکفین کے لیے تمام خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply