ایک ماہ کیلئے مفت بجلی۔۔۔؟ صارفین کیلئے خوشخبری

ریاض: بجلی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کا بل وقت پر ادا کرنے والے صارفین کو ایک ماہ مفت بجلی فراہم کرنے کے علاوہ بل کی رقم میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی بجلی کمپنی کے ذرائع کے مطابق صارفین کو وقت پر بجلی کا بل ادا کرنے کی ترغیب دینے کیلئے خصوصی رعایات دینے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

کمپنی کے ماہرین امکانات پر غور کر رہے ہیں کہ مختلف صارفین کو اگر رعایت دی جائے تو قوی امکان ہے کہ لوگ وقت پر بل ادا کرنے کے عادی ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کم سے کم 36 اور زیادہ سے زیادہ 60 ماہ تک وقت پر مسلسل بل ادا کرنے والے صارفین خصوصی رعایت سے مستفید ہونے کے اہل ہوں گے، بجلی کا بل ادا نہ کرنے پر کنکشن کاٹنے کا بھی نیا نظام متعارف کروایا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply