• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیف الیکشن کمشنر نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو چیمبر سے باہر نکال دیا

چیف الیکشن کمشنر نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو چیمبر سے باہر نکال دیا

SHOPPING
SHOPPING

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن کے حوالے سے کیس کی سماعت ہونا تھی جو فریقین کے دیر سے آنے پر ملتوی کردی گئی۔

سماعت ملتوی کرنے پر پارٹی چیرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین چیف الیکشن کمشنر کے چیمبر پہنچے اور کہا کہ آپ انتظار کر لیتے ہم کراچی سے آئے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کچھ زیادہ اونچا بول رہے ہیں، آپ کی اونچی آواز میں بولنے سے مجھے تکلیف ہوئی، جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ آپ پبلک سرونٹ ہیں آپ کو ان باتوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے تلخ کلامی کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین اور ان کے وکیل کو چیمبر سے باہر نکال دیا۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے الیکشن کمشنر کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی سے خاص طور پر اس کیس کے لیے آیا ہوں، ہم کمرہ عدالت میں پیش ہوئے لیکن ساڑھے دس بجے ہی بنچ اٹھ گیا، الیکشن کمیشن کے لیے بڑا افسوسناک دن ہے، یہ ریٹائرڈ جج یہاں بیٹھ کر دوسری نوکری کر رہے ہیں، ریٹائرڈ لوگ یہاں یہ سمجھتے ہیں کہ وہ چائے پینے بیٹھے ہیں۔

SHOPPING

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل جاؤں گا، انہوں نے میری تضحیک کی، سردار محمد رضا چیف الیکشن کمشنر کے عہدہ کے اہل نہیں جب کہ میں اپنے کیس میں چیف الیکشن کمشنر کے سامنے پیش نہیں ہوں گا، یہ کمیشن ملک میں الیکشن کروانے کا اہل نہیں ہے۔

SHOPPING
SALE OFFER

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *