گیمبیامیں حکومتی تختہ اُلٹنے کی کوشش ناکام

افریقی ملک گیمبیا میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکومت گرانے کی سازش میں ملوث 4 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق صدر ایڈاما بیرو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والے 3 اہلکار فرار ہوگئے ہیں۔

حکومت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے اور کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ بغاوت کی اس کوشش کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گیمبیا مغربی افریقہ کا بڑا مستحکم ملک ہے جو اپنے ساحلوں اور جنگلی حیات کی وجہ سے چھٹیاں منانے والوں میں مقبول ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply