• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قومی اسمبلی: طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2022 پیش، ووٹنگ کے بعد مسترد

قومی اسمبلی: طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2022 پیش، ووٹنگ کے بعد مسترد

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2022 پیش ہونے کے بعد اکثریت کی مخالفت پر مسترد کردیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شکیلہ لقمان نے ایوان میں یونیورسٹیوں و کالجوں میں طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل 2022 پیش کیا تو حکومت کی جانب سے مخالفت کی گئی۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بل پر غور کیا جا رہا ہے، اسے واپس لیا جائے۔

ایوان میں بل پیش کرنے کے لیے رائے شماری کرائی گئی تو اکثریت نے اس کی مخالفت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

قومی اسمبلی میں طلبہ کا لازمی منشیات ٹیسٹ بل پیش کرنے کے خلاف اکثریت نے ووٹ دیا تو اس کے بعد بل مسترد کردیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply